World

مظفرنگر: مدرسہ یاسینیہ کھوڈہ میں اصلاحی نشست، طلبہ کو استقامت اور پاکیزہ کردار اپنانے کی تلقین


مظفرنگر: مدرسہ یاسینیہ کھوڈہ، ضلع مظفرنگر میں ایک اہم اصلاحی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے بعد نمازِ عشاء طلبہ سے خطاب کیا اور انہیں استقامت، عزم اور پاکیزہ کردار اپنانے کی تلقین کی۔

اپنے خطاب میں مولانا حکیم الدین قاسمی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ کو صبر، استقامت اور قربانی کا مکمل نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپؐ کی زندگی مسلسل آزمائشوں سے عبارت رہی، مگر ہر مرحلے پر آپؐ نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مکہ مکرمہ کے ابتدائی دور کی سختیوں اور طائف میں پیش آنے والی اذیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات سے ہمیں صبر و ثبات کا عملی درس ملتا ہے۔



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button