World

Babar Azam’s sharp reaction to former captain Mohammad Hafeez’s statement came to light | Express News



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق سابق کپتان محمد حفیظ کے متنازع بیان پر قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ردعمل دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرانسمیشن کے دوران پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو “اشتہاری سپر اسٹارز” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر بار وہی چکر دہرایا جاتا ہے جہاں لیگ کو بنیاد بنا کر کھلاڑیوں کو نمایاں کیا جاتا ہے۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بابر اعظم نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ یہ محمد حفیظ کی ذاتی سوچ ہے اور میں اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ایس ایل پاکستان کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے جہاں ہر کھلاڑی اپنی ٹیم کے لیے بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فرنچائز کرکٹ میں انٹرٹینمنٹ کا عنصر زیادہ ہوتا ہے جبکہ قومی ٹیم میں تمام 11 کھلاڑیوں کی کارکردگی اہم ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں ٹیموں کی تقسیم کی وجہ سے ہر کھلاڑی کا مسلسل پرفارم کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے یہ بھی نشاندہی کی کہ موجودہ پی ایس ایل سیزن میں زیادہ تر نوجوان اور غیر ملکی کھلاڑی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ہر سال نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔

آخر میں بابر اعظم نے کہا کہ محمد حفیظ نے بات کو شاید مختلف انداز میں کہا لیکن لوگوں نے اسے مختلف طریقے سے پیش کیا جس سے بحث نے جنم لیا۔



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button