World

پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu



پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا جس کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اس سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا جب کہ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






Related Articles

Leave a Reply

Back to top button