World

پاکستان اور اردن کے تعلقات میں بڑی پیش رفت… اہم رابطہ مکمل


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران ایمن الصفدی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقائی استحکام، تنازعات کے پرامن حل اور فریقین کے درمیان تعمیری روابط کے فروغ کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور مختلف فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزید برآں، دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






Related Articles

Leave a Reply

Back to top button