World

امریکی صدر ٹرمپ کا داؤ الٹ پڑ گیا، ایران جنگ کی آگ میں جھلس رہی عوام، 50 فیصد تک بڑھ گئی پٹرول کی قیمت


امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق امریکہ میں ریگولر گیسولین کی اوسط قیمت 4.48 ڈالر سے بڑھ کر 4.51 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں ہی قیمتوں میں 31 سینٹ فی گیلن کا اضافہ ہو چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ٹرمپ / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ٹرمپ / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

امریکہ اور ایران کے درمیان شروع ہوئی جنگ کا اثر پوری دنیا میں دیکھا جا رہا ہے۔ خود امریکہ بھی اس کی تپش سے بچ نہیں پایا ہے۔ مئی 2026 کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکہ میں پٹرول (گیسولین) کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن (اے اے اے) کے مطابق امریکہ میں ریگولر گیسولین کی اوسط قیمت 4.48 ڈالر سے بڑھ کر 4.51 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ صرف ایک ہفتہ میں ہی قیمتوں میں 31 سینٹ فی گیلن کا اضافہ ہو چکا ہے۔ فروری 2026 کے آخر میں ایران میں جنگ شروع ہونے سے پہلے قیمتیں تقریباً 2.96 ڈالر تھیں، جو اب 53 فیصد سے زیادہ بڑھ چکی ہیں۔

جو رپورٹ سامنے آئی ہے، اس کے مطابق کیلیفورنیا میں گیسولین کی اوسط قیمت 6.17 ڈالر فی گیلن تک پہنچ چکی ہے۔ واشنگٹن اور ہوائی میں قیمتیں بالترتیب 5.76 ڈالر اور 5.66 ڈالر فی گیلن ہو گئی ہیں۔ یعنی کیلیفورنیا میں گیسولین کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ اوکلاہوما، کنساس اور جارجیا جیسی ریاستوں میں قیمتیں نسبتاً کم ہیں۔ یہاں گیسولین کی قیمت 3.70 ڈالر سے 3.89 ڈالر فی گیلن کے درمیان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں 28 فروری سے جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی تیل بازاروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے دنیا کی 20 فیصد تیل سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں 100 سے 112 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ چونکہ پٹرول کی قیمت کا تقریباً 51 فیصد حصہ خام تیل کی لاگت سے طے ہوتا ہے، اس لیے پمپ اسٹیشنوں پر قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

بہرحال، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے امریکہ میں کم آمدنی والے خاندانوں کے بجٹ پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کئی خاندان اپنی آمدنی کا تقریباً 10 فیصد حصہ ایندھن پر خرچ کر رہے ہیں۔ حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ امریکہ میں تقریباً 44 فیصد لوگوں نے ڈرائیونگ ہی کم کر دی ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Related Articles

Leave a Reply

Back to top button