World

ویڈیو: ادب نامہ کی خصوصی قسط میں بیکلؔ اُتساہی کی شاعری اور تہذیبی وراثت پر سیر حاصل گفتگو


نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ادب نامہ کی تازہ قسط میں معروف شاعر بیکلؔ اُتساہی کی شخصیت اور ان کے فن پر تفصیلی گفتگو پیش کی گئی۔ نشست میں ہمشیشہ کی طرح مہمان کے طور پر شاعر و نقاد معین شاداب شریک ہوئے، جنہوں نے بیکلؔ اتساہی کی ابتدائی زندگی، ادبی سفر اور ان کے منفرد اسلوب کا جائزہ لیا گیا۔

معین شاداب نے کہا کہ بیکلؔ اتساہی کی شاعری میں نغمگی اور تہذیبی ہم آہنگی ان کی پہچان ہے، جو اردو، فارسی، ہندی اور اودھی زبانوں کے حسین امتزاج سے پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بیکلؔ اتساہی نے آزادی کے دور میں عوامی مسائل اور مزدوروں کی آواز کو اپنی شاعری کا حصہ بنایا۔

پروگرام میں اس تاریخی واقعے کا بھی ذکر ہوا جب پنڈت جواہر لال نہرو نے ایک جلسے میں ان کی نظم سن کر انہیں ’اُتساہی شاعر‘ کہا، جس کے بعد یہ لقب ان کے نام کا حصہ بن گیا۔ قسط میں ناظرین کی دلچسپی کے لیے بیکل اتساہی کے منتخب اشعار بھی پیش کیے گئے۔



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button