World

Shuttle feeding machine | Express News



ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ رضی الدین احمد نے پاکستان میں بیڈمنٹن کھیل کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ملک میں پہلی بار آٹومیٹک شٹل فیڈنگ مشین متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں رضی اسپورٹس اکیڈمی (بیڈمنٹن ونگ) کی طرف سے ملک بھر بیڈمنٹن کوچز اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز مرد و خواتین کے لیے ایک سیمینار کا شالیمار کلب راولپنڈی میں انعقاد کیاگیا ہے جو 9  تا 10 مئی جاری رہے گا۔

ڈاکٹر محمد صفدر ڈائریکٹر اسپورٹس قائد اعظم یونیورسٹی، انٹرنیشنل ڈیوس کپ کھلاڑی انعام الحق، ملک خالد ضمیر اینٹی ڈوپنگ کنسلٹنٹ پاکستان، مروہ ھارون اے پی ایس، راجہ عبدالہادی نمل یونیورسٹی اورانٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ رضی الدین احمد شرکاء سے خطاب کریں گے اور مشین کے ذریعے ٹریننگ کے جدید پروگرامز بھی سکھائیں گے۔ 

ملک بھر سے تمام صوبوں کے 40 کوچز اور فزیکل ٹیچرز شرکت کررہے ہیں۔

رضی الدین نے بتایا یہ شٹل فیڈنگ مشین پاکستان میں پہلی بار منظر عام پر میں متعارف کرائی جا رہی ہے جو نوجوان ٹیلنٹ کے کھیل میں جدت اور نکھار ہیدا کرے گے جبکہ پروفیشنل کھلاڑی اس کے استعمال سے تربیت کے جدید رموز سیکھ کر اپنے کھیل کو بین القوامی معیار کے مطابق بلند کرسکیں گے۔

کوچ رضی الدین نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان کے کوچز اور اسکول کی سطح ہر کام کرنے والے اسپورٹس ٹیچرز کو آگاہی دی جارہی ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ٹیلنٹ ہروگرام کیا جائے گا جس میں اسکول لیول پر طلبا و طالبات کی سلیکشن کی جائے گی جن کے لیے اس سال جولائی میں سمر کیمپ راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button