World

امریکی کانگریس میں امریکا ایران کے درمیان ثالثی کرنے پر پاکستان کیلئے تعریفی قرارداد پیش – Daily Ausaf


واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی کانگریس میں امریکا ایران کے درمیان ثالثی کرنے پر پاکستان کیلئے تعریفی قرارداد پیش ۔ قرارداد ٹیکساس کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ال گرین نے ایوان نمائندگان میں پیش کی

قرارداد میں امریکا پاکستان کے درمیان امن کی کوشش میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کہ تعریف ۔119ویں کانگریس کے دوسرے سیشن میں پیش کی گئی یہ قرارداد پاکستان کو جنگ کا کلیدی ثالث قرار دیتی ہے

امریکی قرارداد پاکستان کو ایران امریکا بات چیت میں “اہم کردار” ادا کرنے کا کریڈٹ دیتی ہے۔ پاکستان نے سفارتی وفود کی میزبانی کے لیے شہر بھر کی بندشوں سمیت لاجسٹک مشکلات برداشت کی، قرارداد کا متن

پاکستان نے مستقل امن کی طرف تعمیری مکالمے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اس تنازع میں 13 امریکی مسلح افواج کے ارکان ہلاک ہو چکے ہیں 399 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ قرارداد

تنازعہ امریکہ کو تقریباً روزانہ ایک ارب ڈالر کا خرچ اٹھا رہا ہے۔ قرارداد

تنازع کا مزید بڑھاؤ امریکہ کے اندر فتنہ، عدم اتحاد اور انتشار” پیدا کر دے گا۔ قرارداد

لڑائی کا خاتمہ نہ صرف مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک بلکہ دنیا بھر کے ممالک کو فائدہ دے گا، قرارداد

کئی ممالک نے تنازع کے خاتمے کی ثالثی کی کوشش کی، لیکن صرف پاکستان ہی کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، قرارداد

پاکستان امن بات چیت کے لیے محفوظ اور قابل اعتماد مقام فراہم کر رہا ہے۔ قرارداد

مزید پڑھیں۔تربوز کھانے کے چند گھنٹے بعد پورا خاندان موت کے منہ میں چلا گیا، اصل وجہ سامنے آگئی



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button