World

خطے میں کشیدگی بڑھ گئی،اسرائیلی فورسز نشانے پر – Daily Ausaf


البیاد (انٹرنیشنل ڈیسک) حزب اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے البیاد میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور اہلکاروں کو ڈرون اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے ‘کامیکاز’ ڈرون کو نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ یہ حملے عوام کے دفاع میں کیے گئے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے خلاف یہ حملے لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور دشمن اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں کیے گئے ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے دیہات پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی اسرائیل کے علاقے منارا میں الرٹ فعال کر دیا گیا جس کے بعد حزب اللہ کے راکٹوں کو بے اثر کر دیا گیا۔ یہ راکٹ ان فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے فائر کیے گئے جو اب جنوبی لبنان میں ہیں۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ فضائیہ نے ایک ڈرون کو ناکارہ بنا دیا جب کہ دوسرا راکٹ کھلے علاقے میں گرا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور یہ کہ ان علاقوں میں انٹرسیپٹرز بھی بھیجے گئے ہیں جہاں اسرائیلی فوجی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، پرویز الٰہی نے پیپلز پارٹی میں جانے کی تردید کر دی



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button