سماہنی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، اربوں کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد

سماہنی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، اربوں کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد



:سماہنی
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے تحصیل سماہنی کے دورہ کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کردیئے ، وزیراعظم نے اہلیان سماہنی کا درینہ مسئلہ گرڈ اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ پورا کردیا انہوں نے ایک ارب روپے کی لاگت سے 132/11KV کے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ 68 کروڑ روپے کی لاگت سے جنڈالہ پیر گلی سڑک کا افتتاح کیا۔سماہنی گرڈ اسٹیشن کے 11KV کے 6 فیڈرز ہیں جن سماہنی ،چوکی ،جنڈالہ، سونا بازار،بنڈالہ اور پونا فیڈرشامل ہیں جبکہ 24 کلومیٹر کی ڈبل سرکٹ لائین اسلام گڑھ سے سماہنی بھی اس میں شامل ہے اس پراجیکٹ کے لئے 32 کنال اراضی مختص ہے ۔سماہنی گرڈ اسٹیشن کے قیام سے ایک لاکھ 45 ہزار کی آبادی کو بجلی کے کم وولٹیج کے بجائے 230 وولٹیج کی سہولیات میسر آ سکے گی قبل ازیں تحصیل سماہنی میں بجلی کے 90 وولٹیج سے بھی کم وولٹیج تھے جس کے باعث اہلیان علاقہ کو بجلی کی براہ نام سہولت دستیاب تھی اس گرڈ سے جہاں کم وولٹیج کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا وہاں بجلی کی اصل سہولیات عوام کو میسر آئیں گی ۔
جنڈالہ پیر گلی روڈ کے افتتاح کے موقع پر چیف انجینئر محمود ممتاز راٹھور اور ایکسن شاہرات شہزادہ اورنگ زیب نے انہیں منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ گرڈ اسٹیشن کے سنگ بنیاد کی تقریب میں چیف انجینئر برقیات محمد نذیر مغل نے بریفنگ دی ، وزیراعظم نے ترقیاتی اداروں کے ذمہ داران کو منصوبوں کے معیار رفتار اور اندر معیاد مکمل کرنے کی ہدایات دیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






Leave a Reply