گردوں میں تکلیف کی شکایت پر جیل میں پنکی کا طبی معائنہ، حالت تسلی بخش قرار

گردوں میں تکلیف کی شکایت پر جیل میں پنکی کا طبی معائنہ، حالت تسلی بخش قرار


گردوں میں تکلیف کی شکایت پر جیل میں قید انمول عرف پنکی کا طبی معائنہ کیا گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے پنکی کا تفصیلی چیک اپ کیا اور مختلف طبی ٹیسٹ بھی کیے۔
طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال تشویشناک صورتحال نہیں ہے، تاہم انہیں مزید نگرانی میں رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنکی نے گزشتہ روز گردوں میں درد اور طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی تھی، جس کے بعد فوری طور پر میڈیکل ٹیم کو طلب کیا گیا۔

 



Leave a Reply