
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے الزام لگایا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تشدد کیا جارہا ہے، اُن کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ان سے ملاقاتوں سے متعلق عدالتی فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔
سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا کہ ایک دوسرے سیاسی قیدی کو جیل میں تمام سہولیات میسر تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں مگر کوئی شنوائی نہیں، تمام قانونی طریقے آزماچکے ہیں، اب اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
