World

حالیہ بھاری ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم – Daily Qudrat


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حالیہ بھاری ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوگئے۔
آئی ایم ایف سے چند روز میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالرز فنڈز ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھ جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق ایک سال میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 6 ارب 50کروڑ 96لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک سال میں 5ارب 55کروڑ 29 لاکھ ڈالرز اورکمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95کروڑ 67لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button