2026 کے سب سے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟ – Daily Qudrat


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی سامنے آئی فہرست کے تحت سنگاپور پہلے جبکہ پاکستان کمزور ترین پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
عالمی ادارے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ درجہ بندی کے مطابق دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں سنگاپور بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، سنگاپور کے شہری بغیر ویزا 192 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ رسائی ہے۔
دوسرے نمبر پر 3 ممالک جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر موجود ہیں، جن کے شہری 187 ممالک تک ویزا فری رسائی رکھتے ہیں، اس کے بعد ناروے اور سوئٹزرلینڈ 185 ممالک کے ساتھ نمایاں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک مجموعی طور پر پاسپورٹ طاقت میں سرفہرست ہیں جبکہ یورپی یونین کا اوسط 183 ممالک تک ویزا فری رسائی بنتا ہے جو ملائیشیا اور برطانیہ کے برابر ہے۔
دوسری جانب کمزور پاسپورٹس کی فہرست میں افغانستان سب سے نچلے نمبر پر ہے، جہاں شہری صرف 23 ممالک تک بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، کمزور ترین پاسپورٹس میں دوسرا نمبر شام کے پاسپورٹ کا ہے، عراق کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
کمزور پاسپورٹس والے ممالک میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات اور ہجرت کے بڑھتے رجحانات جیسے عوامل شامل ہیں۔




