عید کی تعطیلات میں بھمبر میں تمام سگریٹ فیکٹریاں سیل رہے گی ڈپٹی کمشنر، ان لینڈ ریونیو – Daily Ausaf

عید کی تعطیلات میں بھمبر میں تمام سگریٹ فیکٹریاں سیل رہے گی ڈپٹی کمشنر، ان لینڈ ریونیو – Daily Ausaf


بھمبر (نیوز ڈیسک) عید کی تعطیلات کے دوران بھمبر میں تمام سگریٹ فیکٹریاں سیل کر دی گئی ہیں اور یہ فیصلہ تعطیلات کے دوران غیر قانونی طور پر سگریٹوں کی پاکستان منتقلی روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو بھمبر سرکل علی اصغر نے ایک بیان میں کیا ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے گجرات میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ سے بھرا ایک مزدا ٹرک پکڑے جانے کے معاملے پر علی اصغر ، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو بھمبر سرکل نے وضاحتی بیان میں مزید کہا کہ مذکورہ مزدا ٹرک 18 مئی کو ایف بی آر حکام نے گجرات میں کارروائی کے دوران تحویل میں لیا تھا۔ یہ واقعہ ان کے چارج سنبھالنے سے پہلے پیش آیا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے 19 مئی کو عہدہ سنبھالا اور اس کے بعد اس نوعیت کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو بھمبر سرکل کے مطابق ایف بی آر حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور وہ خود بھی اس حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

 

علی اصغر نے مزید کہا کہ اگر تحقیقات کے دوران بھمبر کی کسی سگریٹ فیکٹری کا اس معاملے سے تعلق ثابت ہوا تو متعلقہ فیکٹری کو سیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آزاد کشمیر ان لینڈ ریونیو کے کسی اہلکار کے ملوث ہونے کی صورت میں اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے ملازمت سے برطرف کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر گجرات کے انسپکٹر کاشف گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گلیانہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سگریٹوں سے بھرا مزکورہ مزدہ ٹرک (LES 4252) پکڑا تھا۔ ضبط کیے گئے سگریٹوں کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 37 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ٹرک میں رائڈر اور چیمپین سگریٹ برانڈ موجود تھے۔ زرائع کے مطابق ٹرک میں موجود انوائس کے مبینہ طور پر ٹیمپرڈ ہونے کو شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور انوائس پر درج تاریخ کو ٹیمپرڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ کاروائ کے موقع پر ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔



Leave a Reply