پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی – Daily Ausaf

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی – Daily Ausaf


بانٹیں
ویب ڈیسک
کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے اور ملک میں ان کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالرز کی کمی سے 4508 ڈالر کا ہو گیا، جس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا۔

پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 1 ہزار 889 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح پاکستان میں فی تولہ چاندی بغیر کیسی تبدیلی کے 8 ہزار 34 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

مزید پڑھیں۔مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی



Leave a Reply