واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل امریکی فضائیہ کا C-17 گلوب ماسٹر III بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بڑے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے ٹرمپ کے دورے کے لیے درکار گاڑیاں، حفاظتی سامان اور دیگر لاجسٹک سامان لائے ہیں۔
صدر ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا دورہ کریں گے جسے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان پیچیدہ تعلقات کے باوجود سفارتی تعلقات کی نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ طیارے امریکی صدور کے دوروں کی سیکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا اہم حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں:بلوچستان حکومت کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
