
غزہ(نیوز ڈیسک)جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں جمعرات کو ایک سکیورٹی پوسٹ پر فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 2 فلسطینی پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 9 فلسطینی شہید جبکہ 39 زخمی ہوئے ۔
وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے ابھی بھی متعدد متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، جبکہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں اس وقت وہاں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2025 میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 846 افراد شہید اور 2،418 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023 میں غزہ پر جنگ شروع کیے جانے کے بعد اب تک 72 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں۔بحرین میں ایرانی حکام کے ساتھ تعلقات رکھنے والے 14 افراد کو سزائیں




