World

عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا – Daily Ausaf


عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.67 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی بیرل نرخ 98.57 ڈالر تک آ گئے ہیں۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 11.41 فیصد سستا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت 90.57 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

توانائی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں عالمی سطح پر نرخ 2.76 فیصد کم ہو کر 2.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان برقرار رہتا ہے تو اس کے اثرات نہ صرف عالمی معیشت بلکہ مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان موجود ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ متعلقہ حکومتیں ٹیکسز اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گی۔

ویرات کوہلی کے سابق ساتھی، کرکٹر امنپریت سنگھ گل 36 برس کی عمر میں اچانک چل بسے

اگر یہ کمی برقرار رہتی ہے تو آئندہ قیمتوں کے جائزے میں عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی اعلان حکومتی سطح پر کیا جائے گا۔



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button