
ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 1.7 فیصد کمی کے بعد 107.98 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 1.8 فیصد کمی کے ساتھ 100.44 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس سے ایک روز قبل بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح ابوظہبی کی آئل کمپنی کا مربن کروڈ تقریباً 2 فیصد سستا ہو کر 105 ڈالر فی بیرل تک آ گیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر گیس کی قیمتوں میں بھی تقریباً 4 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی ،نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب، عراق نے خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپیک کے اہم رکن عراق نے خاص طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل کیے جانے والے خام تیل پر قیمتوں میں نمایاں کمی کی پیشکش کی ہے۔
عراقی سرکاری ادارے اسٹیٹ آرگنائزیشن فار مارکیٹنگ آف آئل (SOMO) کے مطابق مئی کے آغاز میں لوڈ ہونے والے بصرہ میڈیم خام تیل پر 33.40 ڈالر فی بیرل تک رعایت دی جا رہی ہے، جبکہ 11 سے 31 مئی کے دوران یہ رعایت 26 ڈالر فی بیرل تک ہوگی۔ اسی طرح بصرہ ہیوی خام تیل بھی مئی میں لوڈنگ کے لیے تقریباً 30 ڈالر فی بیرل کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔



