World

دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن میں اہم پیش رفت – Daily Ausaf


دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 45 منٹ کی بندش کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے، دبئی ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والی فضا میں متبادل لینڈنگ یا پروازیں روک دی گئی ہیں۔ 12 سے زائد پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتارا گیا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اپنے دو بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابوظہبی پر تمام لینڈنگ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیے تھے۔

حکام کے اس ہنگامی فیصلے کے بعد درجنوں بین الاقوامی پروازوں کو ہوا میں موڑ دیا گیا یا سعودی عرب اور عمان سمیت قریبی ممالک کے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے کچھ طیاروں کو بھی فوری طور پر راستہ تبدیل کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں‌:ایران کا امارات کی آئل تنصیب پر ڈرون حملہ؛ خام تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button