

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان سپر لیگ 11 کے اختتام پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 12 اس سے بھی بڑا اور بہتر ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں مزید شہروں کو بھی میزبانی ملے گی۔اس سے قبل انہوں نے لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نظم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں




