سینیٹ میں یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اس سے قبل پیر کو ٹرمپ نے خود انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایران پر ایک بڑا ’منصوبہ بند حملہ‘ روک دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ’ٹرتھ سوشل‘ اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ میں کہا تھا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زید النہیان نے خاص طور پر ان سے حملے سے بچنے کی اپیل کی تھی۔ ان رہنماؤں کا خیال تھا کہ سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں اور ایک اچھا معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
