World

راجن پور : مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی – Daily Qudrat


راجن پور(قدرت روزنامہ)راجن پور میں مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زمیندار اور اس کے ملازمین کے خلاف تھانا کوٹ مٹھن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جیکب آباد میں بھی گھر میں گھس آنے پر گدھے کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق گدھے کے مالک کی مدعیت میں ملزم کسان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیف وائلڈ لائف رینجر نے مردہ شیر کی کھال اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم واقعے کا سراغ لگاکر ملزمان کو گرفتار کرے گی۔



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button