World

جمائمہ کے ’دوسرے ہونے والے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر – Daily Ausaf


برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ (Jemima Goldsmith)نے دستاویزی فلموں کے پروڈیوسر کیمرون او ریلی سے منگنی کر لی ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق 62 سالہ کیمرون او ریلی آئرش-آسٹریلوی کاروباری شخصیت ہیں اور وہ معروف میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او ریلی کے صاحبزادے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کی ملاقات دستاویزی فلموں کے منصوبوں کے دوران ہوئی، جو وقت کے ساتھ دوستی اور پھر قریبی تعلق میں بدل گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ جوڑا گزشتہ ایک سال سے ایک ساتھ وقت گزار رہا ہے اور اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں سوئٹزرلینڈ اور مغربی لندن میں واقع اپنے گھروں میں وقت گزارتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ خوش دکھائی دیتے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جمائما کے قریبی رشتہ داروں نے بھی کیمرون او ریلی سے ملاقات کی ہے اور ان کے درمیان مثبت تعلقات قائم ہیں۔ کیمرون او ریلی ماضی میں مختلف عالمی میڈیا اور سرمایہ کاری اداروں سے وابستہ رہے ہیں اور انہوں نے پرائیویٹ ایکویٹی کے شعبے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

پی ایس ایل فائنل کا وقت تبدیل، میچ کب شروع ہوگا؟

جمائما گولڈ اسمتھ نے بطور اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر کئی نمایاں پروجیکٹس پر کام کیا ہے، جن میں The Clinton Affair اور The Case Against Adnan Syed شامل ہیں، جبکہ ان کی لکھی گئی فلم What’s Love Got To Do With It? کو بھی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔

یاد رہے کہ جمائما ماضی میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ رہ چکی ہیں اور دونوں کے دو بیٹے ہیں۔ دونوں نے 2004 میں باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ منگنی کو جمائما کی زندگی کا نیا باب قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ دونوں کو دستاویزی فلم سازی میں مشترکہ دلچسپی حاصل ہے۔



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button