عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمیشہ سے بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانا رہی ہے اور تہران اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران پہلے بھی کئی ہندوستانی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کر چکا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے راستے گزرنے والے جہازوں کو ایران کی فوج کے ساتھ رابطہ کرنا ہوگا کیونکہ بعض مقامات پر بارودی سرنگیں اور دیگر رکاوٹیں موجود ہیں۔ ان کے مطابق ایران جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرے گا تاکہ کسی قسم کا حادثہ پیش نہ آئے۔
