Chitral Times – جشنِ شندور 2026 کی تیاریاں تیز، بریگیڈیئر امیر جمال اور ڈی سی اپر چترال کا شندور کا دورہ

Chitral Times – جشنِ شندور 2026 کی تیاریاں تیز، بریگیڈیئر امیر جمال اور ڈی سی اپر چترال کا شندور کا دورہ


جشنِ شندور 2026 کی تیاریاں تیز، بریگیڈیئر امیر جمال اور ڈی سی اپر چترال کا شندور کا دورہ

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ شندور میں منعقد ہونے والے جشنِ شندور 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے کمانڈر 106 بریگیڈ ملاکنڈ ڈویژن بریگیڈیئر امیر جمال کے ہمراہ شندور کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج لیفٹیننٹ کرنل محمد طاہر اسلم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال حمید اللہ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج عدنان حیدر ملوکی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شہناز بی بی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران شندور پولو گراؤنڈ، چترال اور گلگت بلتستان سے آنے والے مہمانوں کے لیے مختص رہائشی مقامات، انتظامیہ، پولیس اور چترال سکاؤٹس کے کیمپوں، داخلی و خارجی راستوں اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے حکام کو پولو گراؤنڈ، کھلاڑیوں کے کیمپ، رہائشی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ پانی کی فراہمی، باتھ رومز کی تعمیر، خیموں کی تنصیب، اسٹور روم، کیچن اور دیگر سہولیات پر ہونے والی پیش رفت کا بھی معائنہ کیا گیا۔

بریگیڈیئر امیر جمال نے جشنِ شندور 2026 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بین الاقوامی ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ شندور فیسٹیول کو شاندار، منظم اور یادگار انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ باقی ماندہ سہولیات کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

chitraltimes dc upper chitral brig jama wing comd mastuj visit shandur 9 chitraltimes dc upper chitral brig jama wing comd mastuj visit shandur 5 chitraltimes dc upper chitral brig jama wing comd mastuj visit shandur 4 chitraltimes dc upper chitral brig jama wing comd mastuj visit shandur 3 chitraltimes dc upper chitral brig jama wing comd mastuj visit shandur 11 chitraltimes dc upper chitral brig jama wing comd mastuj visit shandur 1chitraltimes dc upper chitral brig jama wing comd mastuj visit shandur 8

chitraltimes dc upper chitral brig jama wing comd mastuj visit shandur 7





Leave a Reply