آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز: محمد رضوان ڈراپ، کئی سینئر پلیئرز کی واپسی | Express News

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز: محمد رضوان ڈراپ، کئی سینئر پلیئرز کی واپسی | Express News


آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سینئر بلے باز بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد رضوان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں رضوان کی جگہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

عثمان خان بیماری کے باعث زیر غور نہیں آئے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیب پروگرام جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

اسکواڈ:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین، سفیان مقیم

 





Leave a Reply