گجرات نے 7ویں جیت درج کی، راجستھان کی مسلسل دوسری شکست

گجرات نے 7ویں جیت درج کی، راجستھان کی مسلسل دوسری شکست


گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو شکست دے کر مسلسل 7ویں جیت حاصل کی، جبکہ راجستھان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

گجرات ٹائٹنز کی جانب سے پہلے کپتان شبھمن گل اور سائی سدرشن نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس کے بعد راشد خان گیندباز کے طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجستھان رائلز کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا۔ اس طرح، گجرات ٹائٹنزنے آئی پی ایل 2026 کے 52ویں میچ میں راجستھان کو 77 رنز سے شکست دی، یہ سیزن میں گجرات ٹائٹنز کی 7ویں جیت تھی۔

اس جیت کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنز 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ یہاں سے پلے آف کے لیے کوالیفیکیشن تقریباً یقینی ہے۔ ٹیم کو ابھی مزید 3 میچز کھیلنے ہیں۔ دوسری طرف راجستھان ہار کر ٹاپ 4 سے باہر ہو گیا ہے۔

گجرات  ٹائٹنز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 229 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے کپتان شبھمن گل نے سب سے زیادہ 44 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ سائی سدرشن نے بھی 36 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ہدف کا تعاقب کرنے والی راجستھان کی ٹیم 16.3 اوور میں 152 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔گجرات کی جانب سے راشد خان نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن ہولڈر نے 3، کگیسو ربادا نے 2 اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

راجستھان رائلز کی نے تعاقب کا آغاز اچھے انداز میں کیا ۔ اوپنرز ویبھو سوریاونشی اور یشسوی جیسوال نے پہلی وکٹ کے لیے 17 گیندوں میں 38 رنز بنائے۔ یہ شراکت سوریاونشی کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ختم ہوئی جنہوں نے 16 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ راجستھان پہلا وکٹ گرنے کے بعد سنبھلنے میں ناکام رہا۔ یہاں سے ٹیم نے 40 رنز پر دوسری، 68 رنز پر تیسری، 87 رنز پر چوتھی، 91 رنز پر پانچویں، 115 رنز پر چھٹی، 136 رنز پر ساتویں، 141 رنز پر آٹھویں، 151 رنز پر نویں اور 152 رنز پر دسویں وکٹ گری۔

ٹیم کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 25 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ سوریاونشی نے 36، دھرو جوریل نے 24، کپتان یشسوی جیسوال نے 03، شمرون ہیٹمائر نے 06، ڈینووان فریرا نے 04، شبھم دوبے نے 15، جوفرا آرچر نے 05، داسن شاناکا نے 05، دسن شاناکا نے 16 اور برش شرما نے 16 رنز بنائے۔




Leave a Reply