Chitral Times – اپر چترال: ارلی وارننگ سسٹمز اور ویدر اسٹیشنز کا تکنیکی جائزہ، غیر فعال سسٹمز بحال کردیئے گئے

Chitral Times – اپر چترال: ارلی وارننگ سسٹمز اور ویدر اسٹیشنز کا تکنیکی جائزہ، غیر فعال سسٹمز بحال کردیئے گئے


اپر چترال: ارلی وارننگ سسٹمز اور ویدر اسٹیشنز کا تکنیکی جائزہ، غیر فعال سسٹمز بحال کردیئے گئے

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعظم پاکستان اور صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی ایک خصوصی تکنیکی ٹیم نے ضلع اپر چترال کا دورہ کیا، جہاں مختلف مقامات پر نصب ارلی وارننگ سسٹمز (EWS) اور آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز (AWS) کا تفصیلی تکنیکی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد انور، ریسکیو 1122 اور ہیومن ریسورسز اپر چترال کے حکام نے تکنیکی ٹیم کے ہمراہ چرون میں نصب آٹومیٹک ویدر اسٹیشن، ریشن میں آٹومیٹڈ ویدر اسٹیشنز اور ریشن گول میں قائم ارلی وارننگ سسٹم کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران تمام آلات، سنسرز، ڈیٹا ریکارڈنگ اور مواصلاتی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بعض سسٹمز تکنیکی طور پر غیر فعال پائے گئے، جنہیں فوری طور پر مرمت کرکے دوبارہ فعال بنا دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قدرتی آفات سے بروقت نمٹنے اور عوام کو پیشگی اطلاعات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔

chitraltimes reshun upper chitral earyly warning system installed 3 chitraltimes reshun upper chitral earyly warning system installed 5 chitraltimes reshun upper chitral earyly warning system installed 6 chitraltimes reshun upper chitral earyly warning system installed 2 chitraltimes reshun upper chitral earyly warning system installed 1





Leave a Reply