مہر نیوز ایجنسی کے مطابق فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ حکومت کا نظریہ یہ ہے کہ تمام بنیادی سہولتوں تک عوام کی مساوی رسائی ہونی چاہیے، جن میں انٹرنیٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی سوچ بھی یہی ہے کہ عوام کو بلا امتیاز جدید مواصلاتی سہولتیں فراہم کی جائیں اور کسی بھی قسم کے امتیاز یا ناانصافی کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
ایرانی حکومت کے مطابق کاروباری اداروں اور عوام کو معیاری انٹرنیٹ فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تاہم موجودہ کشیدہ حالات کے سبب انٹرنیٹ خدمات محدود رکھی گئی ہیں۔ حکومت کو امید ہے کہ تنازع کے خاتمے کے ساتھ ہی حالات بھی معمول پر آ جائیں گے اور عوام دوبارہ عالمی رابطوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
