دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144 نافذ



راولپنڈی :  راولپنڈی میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل اور حساس تنصیبات کے اطراف ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔اس متعلق جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل، ریڈ زون اور حساس تنصیبات کے اطراف جلسے، جلوس، دھرنے اور ریلیاں ممنوع قرار دے دیں۔اجتماعات کے علاوہ اسلحہ، لاٹھیاں، پتھر، پٹرول بم اور دھماکا خیز مواد لے کر چلنے اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے یا ٹریفک میں خلل ڈالنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144، 5 مئی سے 19 مئی 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات ناگزیر قرار دے دیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






Leave a Reply