
سندھ (اوصاف نیوز)صوبہ سندھ سے 2014 میں تیل وگیس دریافت پیداوار میں تبدیل ہونے پر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا، صوبہ سندھ گھمبٹ میں فیض ایکس ون کنوئیں کو 2014میں انفراسٹرکچر نہ ہونے سے بند کردیا تھا۔
خط میں کہا گیا کہ کنوئیں کو پیداوار پر لانے کیلئے دیگر کنوؤں کی پائپ لائنوں کے ساتھ جوڑا گیا، کنوئیں کے گہرےزیر زمین حصوں کو الگ کر کے پیچیدہ کام جدید ٹیکنالوجی سے حل ہوئے۔
پی پی ایل کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ کنوئیں کی پیداواری قوت فعال کرنے کیلئے 4.5 کلو میٹر لمبی فیڈر لائن بچھائی گئی، کنوئیں سے حاصل گیس کی پیدوار یومیہ 3.6 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے، کنوئیں سے پہلی بار ہلکے تیل کے ذخائر کی پیداوار یومیہ 750 بیرل ہے۔
کمپنی خط میں کہا گیا کہ کنوئیں سے پیداوار کا عمل 25 فروری 2026 کو شروع کر کے مرحلہ وار بڑھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :خلیل الرحمٰن قمر کا بیان وائرل، صارفین برہم



