World

تعلیمی ادارے بندکرنے اورآ ن لائن کاسز کااعلان


متحدہ عرب امارات(UAE) کی وزارتِ تعلیم و تربیت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے نرسریوں، سرکاری و نجی اسکولوں کو عارضی طور پر بند رکھنے اور آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق منگل 5 مئی 2026 سے جمعہ 8 مئی 2026 تک تمام طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملہ گھروں سے آن لائن کلاسز میں شریک ہوگا۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدام طلبہ اور تعلیمی عملے کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستانی پاسپورٹ سروس دنیا بھر میں بحال ہو گئی

مزید بتایا گیا ہے کہ 8 مئی کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اس فیصلے میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔



Related Articles

Leave a Reply

Back to top button