World
ہیکرز کا سائبر حملہ، لاکھوں خفیہ دستاویزات چرا لئے گئے – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu


ہیکرز نے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ کے خلاف سائبر آپریشن کر کے لاکھوں خفیہ دستاویزات چرا لیں۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہیکر گروپ حنظلہ نے یواے ای کی فجیرہ بندرگاہ کے خلاف سائبر آپریشن کیا، سائبر آپریشن میں شپنگ، مالیات اور انفراسٹرکچر سے متعلق4 لاکھ 30 ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات نکالی گئیں۔
ان خفیہ دستاویزات کو فجیرہ پر ٹارگٹڈ حملوں میں معاونت کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
ہیکر گروپ کا کہنا ہے کہ یواے ای، امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعاون نگرانی میں ہے اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں




