
یہی وہ تناظر ہے جس میں ہمیں ایران کی جانب سے اپنی خود مختاری اور اپنے عوام کے دفاع میں کی جانے والی مضبوط مزاحمت کو دیکھنا چاہیے۔ ایران ’گلوبل ساؤتھ‘ کو نوآبادیات سے آزاد کرانے کے لیے لڑ رہا ہے۔ اس نے جنوبی ممالک کو ’بربریت پسند‘ اور ’دہشت گرد‘ قرار دینے والے مغربی نظریات کو مکمل طور پر الٹ دیا ہے۔ اب دنیا بھر میں یہ سوچ قائم ہو رہی ہے کہ اسرائیل اور امریکہ ہی سب سے بڑے دہشت گرد ممالک ہیں۔ عالمی امن اور نظام کو سب سے بڑا خطرہ انہی سے ہے۔ ان کے رہنما کھلے عام جنگی مجرم ہیں۔ حقیقی معنوں میں یہی ’بربریت پسند‘ ہیں اور یہ لوگ جنگ ہار چکے ہیں، لیکن ایسے جنونی ہیں کہ اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
(مضمون نگار ابھے شکلا سبکدوش آئی اے ایس افسر ہیں)




