تنخواہ دار طبقہ خوشہ سے نہال , تنخواہ سے متعلق نیا قانون نافذ کر دیا گیا – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu

تنخواہ دار طبقہ خوشہ سے نہال , تنخواہ سے متعلق نیا قانون نافذ کر دیا گیا – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu



 متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے نیا قانون نافذ کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات کے مطابق اب تمام نجی کمپنیاں ملازمین کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ تک تنخواہ ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس ڈیڈ لائن کے بعد ادائیگی کو تاخیر تصور کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اگر کسی کمپنی نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، تاکہ ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ پالیسی صرف نجی شعبے پر لاگو ہوگی، جبکہ سرکاری ادارے اس قانون کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






Leave a Reply