
متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے نیا قانون نافذ کر دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات کے مطابق اب تمام نجی کمپنیاں ملازمین کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ تک تنخواہ ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس ڈیڈ لائن کے بعد ادائیگی کو تاخیر تصور کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اگر کسی کمپنی نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، تاکہ ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ پالیسی صرف نجی شعبے پر لاگو ہوگی، جبکہ سرکاری ادارے اس قانون کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں
