اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

پاکستان کے سفیر عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کی، جس میں علاقائی بحرانوں اور موضوعاتی امور پر کی جانے والی کارروائیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رپورٹ میں عالمی تنازعات، امن و سلامتی اور انسانی بحرانوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ امن مشنز، تنازعات کے حل اور عالمی تعاون پر بھی زور دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

Leave a Reply