
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے،ڈیزل 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول 6 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں
