بڑی اکھاڑ پچھاڑ، سیکڑوں افسران کے تبادلے کردئیے گئے – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu

بڑی اکھاڑ پچھاڑ، سیکڑوں افسران کے تبادلے کردئیے گئے – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu



 لاہور ہائیکورٹ نے ایک سو  جوڈیشل افسران کے تبادلے کردئیے، تبدیل ہونے والوں میں دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 98 سینئر سول ججز شامل ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ محمد انوار الحق کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی ناصر حسین کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے دونوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 12 مئی تک اپنی نئی تعیناتیوں پر رپورٹ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






Leave a Reply