
پاکستان میں موبائل صارفین کے لیے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے، جس کے تحت غیر فعال شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام نے صارفین کو فوری طور پر اپنی معلومات درست رکھنے کی تاکید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے خبردار کیا ہے کہ وہ تمام سمیں جو ایسے قومی شناختی کارڈ نمبرز پر رجسٹرڈ ہیں جو ایکسپائرڈ یا غیر فعال ہو چکے ہیں، انہیں معطل کیا جا سکتا ہے۔
ادارے نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی معیاد بروقت چیک کریں اور ضروری اپ ڈیٹس مکمل رکھیں۔ اگر کسی صارف کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہو چکا ہے تو فوری طور پر موبائل آپریٹر سے رابطہ کر کے اپنی معلومات اپ ڈیٹ کروائیں۔
مزید برآں نادرا سے شناختی کارڈ کی تجدید اور فعال حیثیت بحال کروانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ موبائل سروس میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
پی ٹی اے نے زور دیا ہے کہ بروقت تصدیق اور معلومات کی درستگی سے صارفین اپنی سم کو بند ہونے سے بچا سکتے ہیں اور محفوظ رابطہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں
