
امریکا کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود ایک شخص سے ٹکرا گیا۔
امریکی میڈیا اور ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق فرنٹیئر ایئرلائنز کی پرواز 4345 جمعے کی رات تقریباً 11:19 بجے ٹیک آف کر رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق رن وے پر موجود شخص طیارے کے انجن کی زد میں آکر زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
حادثے کے بعد طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر ڈینور فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں 224 مسافر اور 7 عملے کے ارکان سوار تھے، جنہیں ہنگامی طور پر سلائیڈز کے ذریعے محفوظ طریقے سے باہر نکالا گیا اور بسوں کے ذریعے ٹرمینل منتقل کیا گیا۔
ایئرلائن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ متاثرہ رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں
