
لاہور(قدرت روزنامہ)”واجب القتل ہو اگر مجھ سے شادی نہ کرو۔ مجھے مجبور مت کرنا ورنہ تمہاری ڈیڈ باڈی بھی نہیں ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کی دھمکیوں کی پوری فہرست درخواست کی صورت میں موبائل نمبرز اور تاریخوں کے ساتھ پولیس کو جمع کروا دی۔ اداکارہ کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے: “گزارش ہے کہ درخواست گزار Momina Iqbal ایک معروف آرٹسٹ ہیں اور شوبز انڈ سٹری میں اچھی شہرت کی حامل ہیں۔
درخواست گزار کی جان پہچان ملزم ثاقب چدھڑ کے ساتھ تھی جس نے سال 2022 میں درخواست گزار کو شادی کی پیشکش کی۔ بعد ازاں جب ملزم کی بیوی مسمات سمیرا کی جانب سے درخواست گزار کو دھمکی آمیز کالز اور پیغامات موصول ہونا شروع ہوئے تو در خواست گزارہ کے علم میں آیا کہ ملزم پہلے سے دو شادیاں کر چکا ہے۔
اس صورتحال کے بعد 23-2022 میں درخواست گزار نے ملزم سے تعلق ختم کر دیا اور شادی کی پیشکش مسترد کر دی۔
اس پر ملزم نے مشتعل ہو کر مورخہ 2023-06-20 کونمبر 03004604145 سے در خواست گزار کویہ دھمکی آمیز پیغام بھیجا: “اور مجھے مجبور بھی مت کرنا تمہاری dead body بھی نہیں ملنی یاد رکھنا” مزید برآں مورخہ 2024-12-02 ملزم نے Pearl Continental Hotel Lahore کے لیٹر پیڈ پر یہ تحریر کیا: “واجب القتل ہو اگر مجھ سے شادی نہیں کرو گی تو” اور اس نوعیت کے دیگر دھمکی آمیز بیانات بھی بھیجتا رہا۔
اور اس کے بعد بھی مختلف مواقعوں پر مختلف طریقوں سے الزام علیہ در خواست گزار کو ہراساں کرنے اور تنگ کرنے کی کوشش کرتا رہا کبھی کہتا کہ میں نے اپنی دونوں بیویوں کو طلاق دے دی ہے اور کبھی مختف پراجیکٹ کمپین کے بہانے رابطہ کرتا۔ کچھ عرصہ پہلے جب ملزم کو معلوم ہوا ک در خواست گزار کی منگنی/شادی طے ہو رہی ہے تو مزید مشتعل ہو گیا اور مورخہ 2026-05-13 کو نمبر 0345999999 سے درخواست گزارہ کے واٹس ایپ نمبر 03234934535 پررات AM 12:38 ایک ویڈیو پیغام ارسال کیا، جس میں درخواست گزار کی اصل تصاویر اور AI کے ذریعے تیار کردہ تصاویر شامل تھیں، تاک درخواست گزار کو بلیک میل کیا جا سکے اور اس کی ساکھ خراب کی جائے۔
اسی طرز پر ملزم نے یہی ویڈیو در خواست گزارہ کی بہن رمشہ کو مورخہ 2026-05-13 رات AM 12:34 ارسال کی اور 12:350m کال کر کے مزید بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ در خواست گزار کے منگیتر مسمی حمزہ، جو اس وقت کراچی میں موجود تھے نے اس دن مورخہ 2026-05-13 کو تھانہ درخشاں کراچی میں امام علیہ کے خلاف فوجداری شکایت درج کروائی۔ اس کے بعد ملزم مزید مشتمل ہو گیا اور مورخہ 2026-05-13 کو شام 04:17 بجے درخواست گزار کے منگیتر کے بزنس انسٹا گرام اکا ؤنٹ پر متعدد کا لز کرنا شروع کردیں۔
درخواست گزار کی والدہ جو لاہور میں موجود تھی نے صورتحال کو بہتر کرنے اور معاملہ ختم کرنے کی نیت سے شام 04:21 بجے واٹس ایپ کال کے ذریعے ملزم سے بات کی جس پر ملزم نے نہایت سنگین جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ وہ در خواست گزار کی شادی حمزہ سے نہیں ہونے دے گا نہ ہی پورے ملک میں کسی وینڈر کوشادی کا انتظام کرنے دے گا۔ اس دن ملزم مسلسل رات 7:06 بجے تک درخواست گزار کے منگیتر کو کال کرتارہا اور 7:07 بجے انسٹاگرام بزنس اکاؤنٹ کے ذریعے نمبر مانگتارہا، جبک در خواست گزار کو بھی رات 11:34 بجے تک کال اور بر اسانی جاری رکھی۔
مزید یہ کہ ملزم نے حمزہ کے دوست حیدر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ Haider Cars Official ” پر مورخہ 2026-05-13 کو شام 4:58 بجے کال کر کے ہراساں کیا۔ مورخہ 2026-05-14 کو ملزم نے اپنی بیوی سمیرا کے ذریعے نمبر 2 0341229686 سے واٹس ایپ پیغامات درخواست گزار کے نمبر پربھجوا کر مزید دھمکیاں اور ہراسانی کی۔ مورخہ 2026-05-17 کو ملزم نے کسی ذریعے سے درخواست گزارہ کے منگیتر کا نمبر 03004604145 حاصل کر لیا اور ملزم نے اپنے نمبر 03459999999 سے شام 55235:24:12 18:18:16:42 بجے مسلسل واٹس ایپ کالز کی جن کو حمزہ نے اٹینڈ نہ کیا۔
اسی روز مورخہ 2026-05-17 دوپہر پر 12:04 بجے ملزم نے درخواست گزار کے منگیتر کے بزنس انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یہ پیغام بھیجا: Brother need your number” “Fumiture chahyey apnay number share kardain apna جبکہ ایک اور دوست علی کاٹھیا کو 12:07 بجے یہ پیغام ارسال کیا: “Hello brother need Humza number” اس کے برعکس ملزم نے رات تقریبا 10 : 10 کے بدنیتی اور انتقامی کاروائی کے طور پر تھانہ کھانہ چنیوٹ میں درخواست گزار کے منگیتر کے نمبر کے خلاف جھوٹ اور بے بنیاد مقدمہ نمبر 19/26 درج کروادیا۔
ملزم عرصہ دراز سے درخواست گزار کو ہراساں کر رہا ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، آزادی سلب کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اب اپنی سیاسی حیثیت اور حکومتی جماعت کے پارلیمانی رکن ہونے کے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے درخواست گزار کی شادی خراب کرنے ، اس کے خاندان کو نقصان پہنچانے اور قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ لہٰذا استدعا ہے کہ ملزم ثاقب چدھڑ اس کی اہلیہ اور دیگر سہولت کاروں پر قانون کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور خواست گزار اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے۔
