بزگر و کسانوں کو اغواء کرکے بھتہ لینے سے نہ کوئی آزادی حاصل نہیں ہوتی اور نہ ہی زہری قوم لاوارث ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری – Daily Qudrat

بزگر و کسانوں کو اغواء کرکے بھتہ لینے سے نہ کوئی آزادی حاصل نہیں ہوتی اور نہ ہی زہری قوم لاوارث ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری – Daily Qudrat


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنائاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بزگر و کسانوں کو اغواء کرکے بھتہ لینے سے نہ کوئی آزادی حاصل نہیں ہوتی اور نہ ہی زہری قوم لاوارث ہے ہمیں کسی بھی سخت اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے نصیر آباد کے علاقے ربیع سے اغواء ہونے والے زہری قبائل کے محمد علی (پندرانی) زہری اور محمد خان (پندرانی) زہری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے نصیر آباد کے علاقے ربیع میں پیش آنے والے (پندرانی) زہری قبیلے کے افراد کے اغواء کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ (پندرانی) سمیت زہری قبائل کی 50 سے زائد شاخیں بلوچستان اور سندھ میں آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مجبور نہ کیا جائے کہ میں اپنے قبائلی عمائدین، وڈیروں، ٹکریوں اور نائبین کو فوری کارروائی اور تحفظ کے لیے اقدامات کا اختیار دوں، کیونکہ زہری قبیلے کے عمائدین اس وقت خونریزی سے بچنے کے لیے خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح آزادی حاصل نہیں ہوتی بلکہ آزادی کے لیے عوامی ہمدردیاں پیدا کرنا ضروری ہوتی ہیں۔ غریب بزگر و کسانوں کو اغواء کرنا اور بھتہ لینے کے لیے تشدد کرنا کسی قانون میں جائز نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زہری قبیلے نے پہلے کبھی بھتہ دیا ہے اور نہ آئندہ دے گا۔



Leave a Reply