وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کرینگے – Daily Qudrat

وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کرینگے – Daily Qudrat


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین کے دوران چینی صدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس دوران شہباز شریف پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے 75 برس مکمل ہونےکی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
شہباز شریف کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔
مزید برآں دورۂ چین میں سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون پر اہم بات چیت ہوگی۔



Leave a Reply