

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی اور لاہور کے کھانے پر جاری بحث پر اپنا فیصلہ سنادیا۔
ایکس پر جاری ویڈیو میں وسیم اکرم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوں کہ کراچی اور لاہور کے کھانے کو لے کر بڑی بحث چل رہی ہے، تلواریں، گنڈاسے نکل آئے ہیں، لوگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں لاہوری ہوں، لاہور میں پیدا ہوا، 42 سال لاہور میں رہا اور گزشتہ 14 سال سے کراچی میں رہ رہا ہوں۔
59 سالہ وسیم اکرم نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب دوست ہیں، انہوں نے بھی کہا تھا کہ کراچی کا کھانا بس ٹھیک ہے، تو میں آج یہ بحث ختم کردیتا ہوں۔




