چمن میں پولیس فائرنگ سے تاجر کی ہلاکت، لواحقین کا شدید احتجاج، جوڈیشل کمیشن قائم کرنے پر اتفاق – Daily Qudrat


چمن(ڈیلی قدرت کوئٹہ)چمن پولیس کی فائرنگ سے عبدالباری عرف پہلوان جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب عبدالباری سمیت ایک ساتھی موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے موٹر سائیکل نہیں روکا اور مبینہ طور پر پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ سے عبدالباری جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔دوسری جانب لواحقین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالباری عرف پہلوان ایک تاجر تھا اور بے گناہ تھا ان کے مطابق پولیس کا بیان مکمل طور پر من گھڑت قرار دیتے ہوئے لاش سمیت ڈی سی افس کے سامنے دھرنا دیا اور لواحقین نے احتجاجا چمن سمیت قلعہ عبداللہ پر قومی شاہراہ بند کیا۔رات گئے ضلعی انتظامیہ کا لواحقین اور سیاسی و قبائلی عمائدین کے ساتھ کافی دیر سے مذاکرات جاری رہے جو زیل شرائط پر کامیاب ہوئے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے FIR درج کیا جائے گا اور پولیس کی طرف سے کی گئی ایف آئی آر واپس لی جائیگی مقتول کو شہید ڈکلیئر کرکے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائیگا اور واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کر دی جائیگی جس پر لواحقین نے احتجاج ختم کرکے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا اور لاش اٹھا کر اپنے ابائی قبرستان میں دفنا دی گئی ۔




