پنکی کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقلی کیلئے سکیورٹی طلب – Daily Ausaf

پنکی کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقلی کیلئے سکیورٹی طلب – Daily Ausaf


کراچی(نیوز ڈیسک) کوکین فروش گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی جیل میں طبیعت ناساز، جیل میں طبی معائنہ کروالیا گیا، طبیعت مزید ناساز ہونے کی صورت میں ملزمہ کو ایس آئی یو ٹی منتقل کرنے کیلئے آئی جی جیل نے کراچی پولیس چیف سے سکیورٹی مانگ لی۔

جیل حکام نے ملزمہ کی منتقلی کے لیے سخت سکیورٹی اقدامات ضروری قرار دیتے ہوئے کراچی پولیس سے اضافی نفری طلب کر لی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے سکیورٹی فراہمی کے لیے خط لکھا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کی طبیعت ناساز ہے۔

ملزمہ ہائی پروفائل قیدی ہے جس کے خلاف 23 مقدمات درج ہیں، لہٰذا اسے سینٹرل جیل سے ایس آئی یو ٹی ہسپتال منتقل کرنے کے دوران غیر معمولی حفاظتی انتظامات ضروری ہیں۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے یہ خط 25 مئی کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ارسال کیا گیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق انمول پنکی نے گردوں میں تکلیف کی شکایت کی تھی، جس پر منگل کی صبح 8 بجے ایس آئی یو ٹی میں ڈاکٹروں سے معائنے کا وقت مقرر کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں جیل انتظامیہ نے اسپتال منتقلی کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق جیل کے ڈاکٹروں نے انمول پنکی کا طبی معائنہ کیا اور اس کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے ، اسی لیے فی الحال ملزمہ کو کسی اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ملزمہ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔فدا حسین مستوئی کا کہنا تھا کہ انمول عرف پنکی کے ابتدائی میڈیکل معائنے میں گردوں کی تکلیف سامنے آئی تھی، جبکہ وہ آنکھوں، معدے اور دمے کے عارضے میں بھی مبتلا ہے اور باقاعدگی سے انہیلر استعمال کرتی ہے۔

مزید پڑھیں۔سوئی ناردرن نے عیدکے ایام میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا



Leave a Reply