سعودی شہزادہ نواف بن نایف انتقال کر گئے – Daily Ausaf

سعودی شہزادہ نواف بن نایف انتقال کر گئے – Daily Ausaf


ریاض(نیوز ڈیسک)نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی

سعودی شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے ، ایوان شاہی نے ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے سعودی شہزادے نواف بن نایف کے انتقال کی تصدیق کے ساتھ ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

ایوان شاہی کے بیان کے مطابق شہزاہ نواف بن نایف کی نماز جنازہ آج منگل 26 مئی کو ریاض میں نماز عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں۔آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک



Leave a Reply